Sunday, June 21, 2020

Naat-Ch




*#کلام_حضرت_امیر_خسرو_رح (ترجمہ)

چھاپ تلک سب چھین لی ری موسے نیناں مِلائی کے،

اپنی سی رنگ لی موسے نیناں مِلائی کے،

حضرت امیر خسرو رَحْ فرماتے ہیں کہ میری شناخت ہی مجھ سے چھین لی مجھ سے نظریں ملا کے یعنی میری صورت ہی مجھ سے چھین لی نظریں ملا کے.
اور عشقِ مجاذی کی صورت میں عشقِ حقیقی مجھ میں سما گیا اور میری صورت پے مجھے اپنے محبوب کی صورت نظر آنے لگی 

پریم بھٹی کا مدھوا پلائی کے،
متوالی کر لی نی موسے نیناں مِلائی کے،

اور ایک خاص بات کے جو نبی کریم ﷺ سے سینہ بسینہ حوضِ کوثر تمام اولیا اللہ کو ملتا ہے حضرت امیر خسروؒ کہتے ہیں میرے مرشد نے مجھے بھی وہ جام پلایا اپنی نظروں سے 

خسرو نظام کے بل بل جاؤں،
موہے سہاگن کی نی رے موسے نیناں ملائی کے۔۔۔

 حضرت امیر خسرو رَحْمَۃُ للہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کہتے ہیں کے میں اپنے مرشد کے قربان جاٶں کہ مجھے عشقِ مجاذی کی صورت میں  عشقِ حقیقی مجھے اپنے وجود میں ہر وقت محسوس ہوتا ہے اور اس کیفیت کو وہ سہاگن کہہ رہے ہیں کہ جس سہاگن کا سہاگ ہر وقت اُس کے ساتھ ساتھ ہو 

حضرت امیر خسرو رَحْمَۃُ للہِ تَعَالٰی عَلَیْہ

No comments:

Post a Comment